BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 March, 2004, 09:46 GMT 14:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لاہور میں ڈاکوؤں کا راج
 

 
 
لاہور انڈسٹریئل ایریا میں پولیس مناسب اقدامات نہیں کر رہی
لاہور میں ڈکیتیوں کی وارداتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ شہر میں واقع پنجاب کے سب سے بڑے صنعتی علاقے ٹاؤن شپ کے صنعتکاروں نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو وہ دو اپریل سے کارخانے بند کر دیں گے۔

انہوں نے لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں اب تک دو صنعت کار قتل ہو چکے ہیں اور گزشتہ دسمبر سے لے کر اب تک ڈکیتی کی آٹھ وارداتیں ہو چکی ہیں جن میں لاکھوں روپے لوٹے جا چکے ہیں۔

صنعتکاروں نے یہ بھی کہا کہ بیس مارچ کی صبح ایک گھی مِل میں بارہ ڈاکو داخل ہوۓ تو باہر موجود پولیس انہیں روک نہیں سکی۔

ٹاؤن شپ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک پولیس نے کسی واردات کا سراغ نہیں لگایا اور کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہاں واقع ایک سو بارہ صنعتی یونٹ سالانہ ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کی برآمدات کر رہے ہیں۔

اس صنعتی علاقہ میں مجموعی طور پر چار سو صنعتی یونٹ ہیں جن میں چالیس ہزار کارکن کام کرتے ہیں اور حکومت یہاں سے ایک ارب روپے سالانہ سیلز ٹیکس اور ساٹھ کروڑ روپے کے دیگر ٹیکس وصول کرتی ہے۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اتنا ٹیکس دینے کے باوجود وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں اور پولیس کے پاس ان کی بات سننے کے لیے وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن شپ انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسن بٹ نے کہا کہ انہوں نے بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں کے خلاف احتجاج شرو ع کر دیا ہے اور ٹاؤن شپ کے صنعتکاروں نے کالی پٹیاں باندھنی شروع کر دی ہیں۔

ٹاؤن شپ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے تحفظ کے انتظامات بہتر بناۓ اور ڈکیتیوں کے ملزمان کو گرفتار کرے ورنہ وہ دو اپریل سے کاروبار بند کر کے ہڑتال پر چلے جائیں گے اور ٹیکس دینا بند کردیں گے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد