BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 March, 2004, 09:03 GMT 14:03 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’شاہین ٹو‘ بھی چلا دیا
 
شاہین ٹو دو ہزار میل تک مار کر سکتا ہے
پاکستان نے سب سے دور مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے اور یہ میزائل جوہری وارہیڈ داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شاہین ٹو میزائل کا پہلا تجربہ کامیاب رہا ہے اور پاکستان کے ہمسایہ ممالک کو میزائل کے تجربہ سے پہلے مطلع کر دیا گیا تھا۔

شاہین ٹو، دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور متعدد بھارتی مقامات تک باآسانی پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ تجربہ ان انکشافات کے منظرِ عام پر آنے کے ایک ماہ بعد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کا جوہری منصوبہ تیار کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دیگر ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی فروخت کی ہے۔

اسلام آباد میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق موجودہ تجربہ اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ پاکستان کے لئے شرمندگی کا باعث بننے والے حالیہ انکشافات کے باوجود صدر جنرل پرویز مشرف جوہری منصوبے پر کاربند رہنا چاہتے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد