BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 February, 2004, 17:23 GMT 22:23 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مشرف نے تحقیقات کا حکم دے دیا
 
صدر جنرل پرویز مشرف نے ہفتے کے روز جنوبی وزیرستان میں اس فوجی آپریشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس میں گیارہ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

قبائلی علاقہ جات کے وزیر آفتاب شیرپاؤ نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے احکامات کے مطابق یہ تحقیقات ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے اس کی رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔

اس سے قبل مقامی حکام اور سرحد کے گورنر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سید افتخار حسین شاہ نے بھی تحقیقات کا حکم دیا تاہم ان تحقیقات کو مکمل کرنے کے لئے انہوں نے دس دن کا وقت دیا تھا تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ تحقیقات کون کرے گا۔

آفتاب شیر پاؤ نے ان تمام اندازوں کی تردید کی کہ ہلاک و زخمی ہونے والے عام شہری تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کا مقصد ہی یہ معلوم کرنا ہے کہ اس واقعے کی وجوہات کیا ہیں۔

آفتاب شیرپاؤ نے اقرار کیا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں کچھ پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ پشاور میں ہمارے نمائندے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چھ افغانی جبکہ پانچ پاکستانی باشندے شامل تھے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد