BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 February, 2004, 04:06 GMT 09:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’مرغی کھاؤ، کچھ نہیں ہوتا‘
 
ناظم کراچی نعمت اللہ خان اور دیگر عوامی کھانے میں مرغ مسلم کھا کر مرغی کے گوشت پر لوگوں کا اعتماد بحال کر رہے ہیں
پاکستان میں پولٹرری فارمز مالکان لوگوں میں مرغی کے گوشت سے گریز کو کم کرنے کے لئے مختلف شہروں میں مظاہرے کر رہے ہیں جن میں عمائدین شہر کو مدعو کیا جاتا جو لوگوں کے سامنے مرغی کا گوشت کھاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان میں مرغی کے زکام یا برڈ فلو کی وجہ سے لوگوں نے مرغی کا گوشت کھانا ترک کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس کاروبار سے وابستہ افراد کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

پولٹری فارمز مالکان کا موقف ہے کہ پاکستان میں مرغیاں برڈ فلو سے محفوظ ہیں۔

کراچی میں ناظم شہر نعمت اللہ سمیت کئی ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے باغ قائداعظم میں لوگوں کے ساتھ مرغی کا سالن اور انڈے کھائے۔

اسی طرح سندھ کے دوسرے شہروں میں عوامی کھانوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

صوبہ سرحد میں پولٹری فارمز مالکان کا کہنا ہے کہ صوبہ میں برڈ فلو کا کوئی مسلہ نہیں البتہ اس وباء کے بارے میں خبریں سامنے آنے سے لوگوں نے مرغی خوری کم کر دی ہے جس سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

اسی تاثر کے خاتمے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کی خاطر سرحد پولٹری فامز ایسوسی ایشن کے عہدیداوں نے پشاور میں ایک اخباری کانفرنس منعقد کی۔ اس موقعے پر پولٹری کے ماہرین بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ سرحد میں اس بیماری کے ابھی کوئی شواہد نہیں ملے ہیں اور مرغی انسانوں کے لئے کسی بھی طرح مضر صحت نہیں۔

یہ بتانے کے لئے کہ یہاں کوئی بیماری نہیں اخباری کانفرنس کے بعد صحافیوں کی بھی روسٹ مرغیوں سے تواضع کی گئی۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد