BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 13 February, 2004, 00:51 GMT 05:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
خیبر سے غیرملکی سمیت دو گرفتار
 

 
 
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک چھاپے میں القاعدہ کے سے تعلق کے شبہ میں دو افراد جن میں ایک مراکش کا باشندہ بھی شامل ہے گرفتار کر لیا ہے۔

القاعدہ کے خلاف یہ تازہ کارروائی پشاور سے تقریباً تیس کلومیٹر مغرب میں خیبر ایجنسی کے شہر جمرود کے قریب نیو آبادی گودر روڈ کے علاقے میں کی گئی۔ نیم فوجی دستوں کے علاوہ مقامی خاصہ دار فورس بھی اس کارروائی میں شامل تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان نامی اس پینتیس سالہ عرب اور اس کے مشتبہ میزبان ایک قبائلی شخص عدنان آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اُس کے قبضے سے ٹائم بم بنانے کا سامان، دو کلاشنکوف، ایک پستول کے علاوہ کمونیکیشن کا جدید نظام بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دونوں افراد کو مزید تحقیقات کے لئے خفیہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس کارروائی کے بعد رات گئے حکام نے ٹیڈی بازار کے علاقے میں بھی ایک کارروائی کی لیکن اس میں ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔

خیبر ایجنسی میں کافی عرصہ بعد القاعدہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں آئی ہے۔ اس سے قبل زیادہ تر توجہ کا مرکز شمالی اور جنوبی وزیرستان ہی رہے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد