BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 19 January, 2004, 13:53 GMT 18:53 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اسلحہ اور بم برآمد
لشکر طیبہ کے بانی حافظ محمد سعید
لشکر طیبہ کے بانی حافظ محمد سعید
 

کراچی میں پولیس اور خفیہ اداروں نے ایک چھاپے میں اسلحہ اور دھاکہ خیز مواد کی بڑی تعداد برآمد کی ہے۔

یہ چھاپہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات کراچی کے علاقے محمود آباد کے ایک گھر پر مارا گیا۔

کراچی پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز طارق جمیل نے بتایا کہ یہ چھاپہ سنیچر کو گرفتار ہونے والے لشکر طیبہ کے ایک مشتبہ کارکن شمیم احمد سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

شمیم احمد عرف شمی پولیس کے مطلوب ملزمان میں سر فہرست تھے۔ ان کے بارہے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی میں بم اور دھماکہ خیز مواد کے ماہر تھے۔

شمیم احمد کوجمعرات کو کراچی میں پاکستان بائبل سوسائٹی کے دفاتر کےسامنے ہونے والے بم دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔

ملزم سے تفتیش کے بعد پولیس اور دیگر اداروں نے محمود آباد کے جونیجو ٹاؤن کے ایک گھر کا پتا لگا کر چھاپا مارا۔ گھر پر کوئی موجود نہیں تھا اور تالا لگا ہوا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ گھر میں سے اسلحہ اور بموں کی بڑی تعداد کے علاوہ ریموٹ کنٹرول اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے۔

کئی بم کھلونوں یا کتابوں کی شکل میں بھی تھے۔

پولیس اور حفاظتی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی تھی اور بم ناکاروہ کرنے والے ادارے کے ماہرین کو بلوالیا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد