BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 12 December, 2003, 09:59 GMT 14:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بھارت کے لئے پی آئی اے کی پروازیں
 

 
پی آئی اے کا طیارہ
مارچ سے مزید پروازیں شروع کی جائیں گی
 

دو سال کے تعطل کے بعد پاکستان حکومت کی انٹرنیشنل ائیر لائینز (پی آئی اے) جنوری سے ہندوستان کے دو شہروں کے لیے ہر ہفتہ چھ پروازیں شروع کررہی ہے۔

پی آئی اے کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اگلے سال مارچ میں پی آئی اے کی ہندوستان کے لیے پروازوں کی تعداد چھ سے بڑھا کر بارہ کردی جائے گی اور پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والے دو نۓ بوئنگ سات سو ستتر جہاز اس مقصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

پی آئی اے کے اہلکار کے مطابق شروع میں پی آئی اے ہر ہفتہ لاہور سے دہلی، کراچی سے دہلی اور کراچی سے بمبئی کے لیے اے تین سو دس اور ائیر بس جہاز کی دو دو پروازیں شروع کرے گی۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطے کھل جانے اور ایک دوسرے کی فضائی حدود استعمال کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد پی آئی اے سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے لیے اپنی ان پروازوں کو بھی دوبارہ شروع کررہا ہے جنھیں دو سال پہلے اس پابندی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد