پاکستانی مرد سیلیبرٹیز نیل پالش لگا کر سوشل میڈیا پر تصاویر کیوں شیئر کر رہے ہیں؟

کرکٹر وسیم اکرم، شعیب ملک اور اداکار عدنان صدیقی سمیت دوسرے ستاروں کا نیل پالش کے ساتھ تصاویر لگانے کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@realshoaibmalik

،تصویر کا کیپشن’دی پالشڈ مین‘ نامی بین الاقوامی مہم کا مقصد حکومتوں اور عوام میں بچوں کے خلاف بڑھتے تشدد سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@humayunSaeed

،تصویر کا کیپشناس مہم کا آغاز آسٹریلیا سے سنہ 2014 میں ہوا تھا لیکن اب دنیا بھر کے مرد اور عورتیں ہر سال 1 سے 15 اکتوبر کے درمیان اپنی ایک انگلی کے ناخن پر نیل مالش لگا کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس آگاہی مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@wasimakramlive

،تصویر کا کیپشنکرکٹر وسیم اکرم، شعیب ملک اور اداکار عدنان صدیقی سمیت دوسرے ستاروں کا نیل پالش کے ساتھ تصاویر لگانے کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/JehangirKhan

،تصویر کا کیپشناپنے پیغامات میں ان سیلیبریٹیز کا کہنا تھا کہ ہر سال پوری دنیا میں لاکھوں بچے کسی بالغ مرد کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں لیکن ایسا میرے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتا۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@IamShienera

،تصویر کا کیپشنوسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گیا اور انھوں نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے مضبوط ترین مردوں میں سے ہیں لیکن اس برس پاکستان سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کے باعث پاکستان کے معروف اداکار اور کھلاڑی بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔