#Quetta: بلوچستان کے کئی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

وادی کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں موسم کی پہلی برفباری جمعرات کو صبح سویرے شروع ہوئی اور کچھ دیر تک جاری رہی۔ شہر کے مرکزی علاقوں کے مقابلے میں نواحی علاقوں بالخصوص پہاڑوں پر برفباری زیادہ ہوئی۔

،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے شہر کوئٹہ میں نئے سال کا آغاز برف باری سے ہوا
،تصویر کا کیپشنجب کوئٹہ کے باسی صبح اٹھے تو رات پڑی برف کی کے نظاروں نے ان کا استقبال کیا
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ کے علاوہ قلات، سوراب، مستونگ، زیارت، کان مہترزئی، خانوزئی، کوژک، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں بھی برف پڑی

،تصویر کا ذریعہTwitter/@B__Baloch

،تصویر کا کیپشنایک ٹوئٹر صارف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ’کوئٹہ میں برف باری، ہیلی کاپٹروں کے ساتھ‘

،تصویر کا ذریعہTwitter/@AamnaHoonMein

،تصویر کا کیپشنسوشل میڈیا پر متعدد لوگوں نے اپنے گھروں اور باغات کی برف میں ڈھنپی تصاویر بھی پوسٹ کیں

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Jana_Shah

،تصویر کا کیپشندرخت اور شاہراہیں برف کی چادر تلے چھپے نظر آئیں

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Jana_Shah

،تصویر کا کیپشنشہر کی ایک مرکزی شاہراہ پر برف باری کا منظر

،تصویر کا ذریعہTwitter/@B__Baloch

،تصویر کا کیپشنکئی لوگوں کی گاڑیاں بھی برف کی وجہ سے پوری طرح ڈھنپ گئیں
،تصویر کا کیپشنکئی افراد برف پر روح افزا ڈال کر پکنگ مناتے بھی نظر آئے

،تصویر کا ذریعہTwitter/@MohsinRafique14

،تصویر کا کیپشنماہرین کے مطابق برفباری سے زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Noorull37154677

،تصویر کا کیپشنملک کے اس حصے میں برفباری گذشتہ سالوں کی نسبت کم ہوگئی ہے جس کی وجہ ماہرین موسمیاتی تبدیلی قرار دیتے ہیں