گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی یہاں تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو کراچی میں ایک فوٹو شوٹ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں شکست سے دو چار ہوئیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسرگودھا کے ایک باغ کا منظر یہا مزدوروں کو نارنجیاں چھانٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ نارنجیاں برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاور میں خواجہ سراؤں نے اپنے ایک ساتھی کی موت پر مظاہرہ کیا جنھیں پیر کے روز نامعلوم افراد نے کوہاٹ میں گولی سے نشانہ بنایا۔ حال ہی میں پاکستان کی پارلیمان نے اتفاق رائے سے خواجہ سراؤں کے حق میں پہلا قانون منظور کیا

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنتحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کو یہاں اپنے رہنما خادم حسین رضوی کی حمایت میں یکجا دیکھا جا سکتا ہے۔ خادم حسین رضوی کو پیر کے دن انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیہاں شیروں کی رکھوالی کرنے والے آدمی کو شیر کے بچوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شیر کا یہ احاطہ پشاور کے مضافات میں ایک گھر میں ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنوزیر اعظم عمران خان نے پیر کو صحت انصاف کارڈ لانچ کیا جس کے تحت ملک کی آٹھ کروڑ عوام کو مفت علاج کی بات کہی گئی ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمنگل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کے مختلف حصوں میں جلسے منعقد ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں لوگوں نے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت کشمیر کے مسئلے کے حل کی بات کہی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجمعے کو پاکستانی بحریہ کی میزبانی میں کراچی میں کثیر ملکی مشق امن-19 منعقد کی گئی۔ اس کی ابتدا سنہ 2007 میں علاقائی تعاون اور استحکام کے لیے کی گئی تھی۔ یہ ہر دو سال کے بعد منعقد ہوتی ہے اور یہ آٹھ سے 12 فروری تک جاری رہے گی۔ اس میں 45 ممالک شرکت کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنچار بچوں کی ماں اور بیمار شوہر کی اہلیہ عابدہ بی بی کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے فٹبال سیتے اور فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عابدہ بی بی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جو کہ ساری دنیا میں فٹبال بنانے کے لیے شہرت رکھتا ہے