برفباری، جامعہ بنوریہ میں امتحان اور ابوظبی کے ولی عہد: گذشتہ ہفتے کا پاکستان

پاکستان میں گذشتہ ہفتے کے دوران کیا اہم واقعات پیش آئے؟ تصویروں کی زبانی دیکھیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستان حسبِ معمول ہار کے خطرے سے دوچار ہے۔ میچ کے دوسرے دن پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم زمین پر بیٹھ گئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکراچی کے مشہور مدرسے جامعہ بنوریہ میں امتحان کا ایک منظر جس میں پانچ ہزار سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجامعہ بنوریہ میں امتحان کے دوران طلبہ نے کرسیوں کی بجائے زمین پر بیٹھ کر پرچے حل کیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے ملک کے پہاڑی حصے برف سے ڈھک گئے۔ مری میں بھی خاصی برف باری دیکھنے میں آئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمری میں برف باری کے نظاروں سے محظوظ ہونے کے لیے میدانی علاقوں سے بڑی تعداد میں شائقین پہنچ جاتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرف باری کے دوران سب سے مقبول کام تصویریں لینا ہوتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمشہور پرتگالی فٹبالر لوئس فیگو اور سابق برازیلین فٹبالر رکارڈو کاکا نے پاکستان کا دورہ کیا اور دس جنوری کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ پاکستانی فٹبال کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور میں خانہ بدوش بچے شام کے وقت راوی کے کنارے کھیل کود میں مشغول ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد نے پاکستان کا دورہ کیا جن کا استقبال عمران خان نے نور خان ہوائی اڈے پر کیا اور خود ان کی گاڑی چلا کر لے گئے۔