عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک

انسانی حقوق کی عالمی شہرت یافتہ کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ منگل کو لاہور میں ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانسانی حقوق کی عالمی شہرت یافتہ کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ منگل کو منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی
،تصویر کا کیپشنعوام و خواص کی بڑی تعداد عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ سے ہی جنازے کے ساتھ روانہ ہوئی
،تصویر کا کیپشننمازِ جنارہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
،تصویر کا کیپشنجنازہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی
،تصویر کا کیپشننمازِ جنازہ حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی
،تصویر کا کیپشنجنازے میں شرکت کے لیے ملک کے دیگر شہروں سے بھی لوگ لاہور آئے
،تصویر کا کیپشنعاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے
،تصویر کا کیپشنعاصمہ جہانگیر پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھیں اور وہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی تھیں۔
،تصویر کا کیپشناُنھوں نے ہمیشہ معاشرے کے پسے اور خاص کر اقلیتیوں کے لیے آواز اٹھائی
،تصویر کا کیپشنعاصمہ جہانگیر کو بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس میں سپردِ خاک کیا گیا