لندن کے میئر صادق خان پاکستان کے دورے پر

لندن کے میئر صادق خان انڈیا کا دورہ کرنے کے بعد پاکستان آئے ہیں جہاں وہ فنکاروں سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہMedia Hive

،تصویر کا کیپشنلندن کے میئر صادق خان انڈیا کا دورہ کرنے کے بعد پاکستان آئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہMEDIA HIVE

،تصویر کا کیپشنصادق خان موجودہ برطانوی سیاست دانوں میں انڈیا سے پاکستان پیدل واہگہ بارڈر عبور کرنے والے واحد سیاست دان ہیں۔ ان کی پاکستان آمد کے موقع پر انھیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہMedia Hive

،تصویر کا کیپشنصادق خان نے پاکستان آنے کے بعد بدھ کو لاہور کے میئر کے ہمراہ علامہ اقبال کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

،تصویر کا ذریعہMedia Hive

،تصویر کا کیپشنعلامہ اقبال کے مزار کے علاوہ صادق خان نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا۔ لاہور کے بعد صادق خان جمعے کو کراچی گئے جہاں انھوں نے مزار قائد پر بھی حاضری دی۔

،تصویر کا ذریعہMedia Hive

،تصویر کا کیپشنلندن کے میئر نے مہمانوں کے لیے مختص کتاب میں اپنے خیالات کو قلمبند کیا۔

،تصویر کا ذریعہMedia Hive

،تصویر کا کیپشنصادق خان کے اعزاز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہMedia Hive

،تصویر کا کیپشنبعد میں صادق خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

،تصویر کا ذریعہMEIDA HIVE

،تصویر کا کیپشنلندن کے میئر نے اپنے اس دورے کے دوران پاکستانی فنکاروں جن میں مومنہ مستحسن اور علی ظفر شامل ہیں سے بھی ملاقاتیں کیں۔