لاہور: این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے مناظر

قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے لیے ضمنی انتخاب میں اتوار کو ووٹ ڈالے گئے جس میں نواز شریف کی اہلیہ نے کلثوم نواز نے واضح کامیابی حاصل کی۔

،تصویر کا ذریعہARIF ALI

،تصویر کا کیپشنقومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے لیے ضمنی انتخاب میں اتوار کو ووٹ ڈالے گئے جس میں نواز شریف کی اہلیہ نے کلثوم نواز نے واضح کامیابی حاصل کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکلثوم نواز کی کامیابی کے بعد نون لیگ کے کارکن عوام میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجیسے ہی نتائج کا اعلان ہوا نون ليگ کے خیمے میں جشن کا ماحول چھا گیا
،تصویر کا کیپشنایک نوجوان نے شیر کو اٹھا رکھا ہے جس نے بیٹ کو اپنے منھ میں دبا رکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ نون لیگ نے عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کو کھا لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنانتخاب کے نتائج آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اس انداز میں سڑکوں پر جشن منانے کے لیے نکل آئے۔
،تصویر کا کیپشنقومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اتوار کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور مختلف پارٹیوں کے رضاکار لوگوں کی امداد کے لیے پولنگ سٹیشن کے پاس خیمہ زن ہیں۔
،تصویر کا کیپشنقومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ووٹروں کے کاغذات کو پر کرتے ہوئے یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنضمنی انتخاب سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کی خالی کی جانے والی نشست پر ہو رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد نے گذشتہ انتخابات میں میاں نواز شریف کو اچھی ٹکر دے کے لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ اس بار ان کے کارکنان زیادہ فعال نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحکمراں جماعت مسلم لیگ نون کی جانب سے میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز میدان میں ہیں لیکن بیماری کے سبب وہ انتخابی مہم میں شرکت نہیں کر سکیں۔
،تصویر کا کیپشنملی مسلم ليگ کے کیمپ کا منظر
،تصویر کا کیپشنمسلم لیگ نون کے ایک پولنگ کیمپ کے باہر لوگوں کی بھیڑ یہ بتاتی ہے کہ یہ انتخاب ان کے لیے کتنا اہم ہے۔