BBC News,
اردو
مواد پر جائیں
صفحۂ اول
ویڈیو
سیکشن
صفحۂ اول
ایران اسرائیل امریکہ جنگ
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
ایران اسرائیل امریکہ جنگ
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
اشتہار
پھول کھلے کہساروں پر
19 اپريل 2017
بلتستان اور ہنزہ میں موسمِ بہار کے مناظر کی تصویری جھلکیاں۔
،تصویر کا کیپشن
پاکستان کے بیشتر میدانی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، لیکن گلگت بلتستان میں بہار نے ابھی ابھی قدم رکھا ہے۔
،تصویر کا کیپشن
ہنزہ میں برف پوش پہاڑوں کے دامن میں خوبانی کے شگوفے۔
،تصویر کا کیپشن
ہنزہ میں التت قلعے وسیع سبزہ زار میں پیڑ شگوفوں سے لدے کھڑے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن
ہنزہ کے دو باسی پھولوں کی سیر کے مزے لوٹتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن
خوبانی کے سفید پھول شاخوں پر برف کے گالوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن
زاغ ابلق نامی یہ مقامی پرندہ ایک پیڑ پر کھڑا وادی کے نظاروں لے رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشن
صرف خوبانی نہیں، بلکہ چیری کے درخت بھی بہار کی آمد کے ساتھ ہی بھرپور جوبن میں دکھائی دیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن
پھولوں کی پتیوں نے گر گر کر سبزہ زار کے فرش کو بھی گل رنگ کر دیا۔
،تصویر کا کیپشن
یہ شگوفے جلد ہی پھلوں کا روپ دھار لیں گے اور اگست تک خوبانی کی فصل پک کر تیار ہو جائے گی۔
،تصویر کا کیپشن
التت قلعے کے اندر قائم ’خا بسی کیفے‘ سے وادیِ نگر کا ایک منظر۔
،تصویر کا کیپشن
25550 فٹ بلند راکاپوشی کی برف پوش چوٹی۔
،تصویر کا کیپشن
وادیِ شگر جسے بلتستان کی سب سے زرخیز وادی کہا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن
سکردو سے 50 کلومیٹر دور سرمِک گاؤں کے باسی اپنی ٹوپیوں میں پھول لگا کر بہار کی آمد کا جشن مناتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن
سکردو اور سدپارہ جھیل کے درمیان درختوں کی ایک رنگین قطار۔ (تحریر و تصاویر ظفر سید)
اشتہار