پاک افغان سرحد دو دن کے لیے کھل گئی

پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں تیزی کے بعد پاکستانی حکومت نے پاک افغان سرحد مختلف مقامات پر بند کر دی تھی جو کہ دو دن کے لیے کھول دی گئی ہے۔(تصاویر: عزیز اللہ خان، بلال احمد)

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور افغانستان کی سرحد 18 دن کی بندش کے بعد دو دن کے لیے کھول دی گئی
،تصویر کا کیپشنسرحد عبور کرنے کے لیے گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں
،تصویر کا کیپشنایک عورت اپنے بچوں کے ساتھ سرحد عبور کرنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور افغانستان کی سرحد عبور کرنے والا ایک شخص اپنے پاسپورٹ کی تصویر دکھاتے ہوئے
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں تیزی کے بعد پاکستانی حکومت نے پاک افغان سرحد مختلف مقامات پر بند کر دی تھی
،تصویر کا کیپشنسرحد عبور کتنے والے افراد کے کاغذات کی چیکنگ کی جا رہی ہے
،تصویر کا کیپشنکچھ بچے ریڑھیوں میں بیٹھ کر انتظار کرتے ہوئے
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر ذخیلوال کا کہنا تھا کہ سرحد نہ کھولی گئی تو شہریوں کو ایئر لفٹ کریں گے
،تصویر کا کیپشنبڑی تعداد میں عورتیں اور بچے قطار میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنسرحد کی بندش کھلنے کے بعد ہزاروں افراد افغانستان جانے کے منتظر ہیں
،تصویر کا کیپشنسرحد کے داخلی دروازوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے
،تصویر کا کیپشنحکومتِ پاکستان کا موقف ہے کہ حالیہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے اور سہولت کار افغانستان کے راستے پاکستان آئے تھے جس کے بعد سرحد بند کرنا ضروری تھا