پاکستان میں سردی کی لہر

پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ تصویری جھلکیاں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنچترال میں زیرتعمیر لواری ٹنل برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ 8.75 کلومیٹر طویل یہ سرنگ زیرتعمیر ہے اور اس کی تکمیل کا کام سنہ 2017 کے اواخر تک مکمل ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمحکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلیات اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سمیت ملک کے پیشتر حصے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنموسم سرما میں چترال میں لواری سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنچترال کے برفیلے موسم میں لواری سنو جیپ ریلی کے موقعے پر منعقدہ تقریب میں مقامی افراد کا روایتی رقص

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وادی نیلم نے بھی برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے مختلف شہروں کی درجہ حرارت نکتۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمحکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں شمالی علاقہ جات میں مزید برف باری ہو سکتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبالائی خیبرپختونخوا، مردی، کشمیر اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں رات کے وقت صفر ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنمحکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور آئندہ ایک دو روز تک یہ سردی کی لہر برقرار رہے گی۔