گوادر کے ماہی گیر: تصاویر میں

گوادر میں جس جانب بھی چلے جائیں سمندر کی لہروں پر ڈولتی ماہی گیروں کی کشتیاں ہی نظر آتی ہیں

،تصویر کا کیپشنگوادر کی تقریباً 80 فیصد آبادی ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنماہی گیر کمیونٹی کی وجہ سے علاقے میں کشتی سازی کا کاروبار بھی پھل پھول رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنگوادر کی زیادہ تر آبادی چھوٹے ماہی گیروں پر مشتمل ہے جو سمندر میں جال ڈال کر مچھلیاں پکڑتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمنہ اندھیرے یہ ماہی چھوٹی کشتیوں میں بیٹھ کر گہرے پانی میں لنگر انداز اپنی کشتیوں کی جانب جاتے ہیں اور پھر ان کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشندن بھر کی محنت کے بعد شام کے اترتے سایوں میں یہ کشتیاں واپس ساحل کا رخ کرتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنماہی گیر گوادر کی بندرگارہ میں واقع مچھلی بازار میں اپنا پکڑا ہوا مال فروخت کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنگوادر میں جس جانب بھی چلے جائیں سمندر کی لہروں پر ڈولتی ماہی گیروں کی کشتیاں ہی نظر آتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنان ماہی گیروں کو امید ہے کہ گوادر کی بندرگاہ کی ترقی ان کے کاروبار کے لیے بھی نئے مواقع لائے گی: (تصاویر ثناء گلزار اور فرقان الٰہی)