BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 May, 2005, 10:12 GMT 15:12 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بغداد: دھماکے میں سترہ ہلاک
 
بغداد میں کار بم دھماکہ
نئی حکومت کے قیام کے بعد اب تک تشدد کی وارداتوں میں کم سے کم دو سو پچاس افراد مارے جا چکے ہیں
بغداد میں پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک مصروف علاقے میں کار بم حملے میں سترہ افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

یہ دھماکہ بغداد کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر پانچ منٹ پر ہوا۔ یہ تیسرا دن ہے کہ بغداد میں لوگ کار بم حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ جمعہ کو ایک حملے میں سولہ اور جمعرات کو تئیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بدھ کو شمالی عراق میں اربیل میں پچاس افراد پولیس ریکروٹوں پر حملے کا نشانہ بن گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ سنیچر کی صبح ہونے والے حملے کا نشانہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کا تین گاڑیوں پر مشتمل کارواں تھا۔

اپریل کے آخر میں نئی حکومت کے قیام کے بعد اب تک تشدد کی وارداتوں میں کم سے کم دو سو پچاس افراد مارے جا چکے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد