BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 January, 2005, 14:04 GMT 19:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سری لنکا کیوی سیریز اپریل میں
 
مرلی دھرن اور شین وارن ورلڈ الیون میں ساتھ کھیلیں گے
سری لنکا نے سونامی طوفان کی وجہ سے منسوخ کیے جانے والا نیوزی لینڈ کا دورہ اب اپریل میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس دورے کے نئے شیڈول کے مطابق سری لنکا نیوزی لینڈ میں پہلے ایک پریکٹس میچ کھیلے گا جس کے بعد دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے جو چار اور گیارہ اپریل کو شروع ہوں گے۔

اس سے پہلے سری لنکا کے کئی کھلاڑی اس ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ پہنچیں گے جہاں وہ سونامی کے متاثرین کے لیے بائیس، چوبیس اور چھبیس جنوری کو کھیلے جانے والے ون ڈے میچوں میں ورلڈ الیون کی طرف سے کھیلیں گے۔

ورلڈ الیون کی قیادت آسٹریلیا کے کھلاڑی شین وارن کریں گے۔ ان میچوں میں شائقین کو پہلی دفعہ شین وارن اور سری لنکا کے سپنر مرلی دھرن کو ایک ہی ٹیم کی جانب سے بولنگ کراتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد