BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 October, 2004, 13:45 GMT 18:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اکتیس افراد ہلاک ہوئے:وزیر
 
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے سیالکوٹ میں جمعہ کے روز مسجد زینبیہ میں دھماکہ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے پر ایک کروڑ روپے انعام میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف صوبائی وزیر راجہ بشارت نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ جمعہ میں مسجد زینبیہ میں دھماکہ سے اکتیس افراد ہلاک ہوئے جن میں سے انتیس افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ دو لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فی الحال اس واقعہ کی تحقیقات سیالکوٹ پولیس کے سربراہ ڈی پی او نثار احمد سرویا کریں گے جو شروع کردی گئی ہے اور دہشت گردی اور مذہبی دہشت گردی دونوں پہلؤوں کو مدنطر رکھا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت اس واقعہ میں القاعدہ یا کسی اور گروپ کو ملوث قرار دینا مشکل ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد