BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 September, 2004, 02:19 GMT 07:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
یوسف اسلام: پاؤل سے شکایت
 
جیک اسٹونز کا نام امریکی واچ لسٹ پر تھا
جیک اسٹونز کا نام امریکی واچ لسٹ پر تھا
برطانوی وزیر خارجہ جیک اسٹرا نے یوسف اسلام کو امریکہ بدر کیے جانے پر امریکی وزیر خارجہ کولن پاؤل سے ذاتی طور پر شکایت کی ہے۔

برطانیہ کے سابق گلوکار کیٹ اسٹیونز کو جنہوں نے اسلام قبول کر کے اپنا نام یوسف اسلام رکھا لیا تھا گزشتہ روز امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

جیک اسٹرا نے کولن پاؤل سے کہا کہ یوسف اسلام کو امریکہ بدر نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

یوسف اسلام پیر کو ایک پرواز کے ذریعے لندن سے واشنگٹن جا رہے تھے۔

جہاز پر ان کی موجودگی کے بارے میں امریکی حکام کو پتا چلنے کے بعد جہاز کا رخ آدھے راستے میں موڑ دیا گیا اور واشنگٹن کے بجائے اس پرواز کو ایک دوسرے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔

یوسف اسلام کو امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اور انہیں دوسری پرواز کے ذریعے لندن واپس بھیج دیا گیا۔

یوسف اسلام نے ستر کی دہائی میں اسلام قبول کرنے کے بعد گلو کاری ترک کر دی تھی اور اپنی زندگی اسلام کی تبلیغ کے لیے وقف کر دی تھی۔

اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے لندن میں ایک اسلامی سکول بنایا۔ یوسف اسلام کو چند سال پہلے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے الزام میں اسرائیل سے نکال دیا گیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد