BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 September, 2004, 10:06 GMT 15:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق پر حملہ جائز: برطانیہ
 
برطانیہ اور آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی کے اس بیان کو جس میں انہوں نے کہ امریکی سالاری میں عراق پر حملے کو غیر قانونی دیا تھا، کو رد کر دیا ہے۔

کوفی عنان نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عراق امریکہ کی سالاری میں عراق پر حملہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی تھی۔

برطانیہ اور آسٹریلیا کے حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں عراق پر حملے کا قانونی جواز موجود تھا اور کسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی۔

کوفی عنان نے کہا تھا کہ عراق سے جنگ کرنے کے فیصلے کا حق یکطرفہ طور پر کسی ایک رکن ملک (امریکہ) کو نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو تھا۔

برطانیہ اور آسٹریلیا کے حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں عراق پر حملے کا قانونی جواز موجود تھا اور کسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی۔

برطانوی حکام نے کہ حملے سے پہلے برطانیہ کے اٹارنی جنرل نے یہ قرار دیا تھا کہ عراق پر حملے کا قانونی جواز موجود ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق پر حملہ عالمی اصولوں کے عین مطابق تھا۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ عراق پر یلغار کے بعد سے بین الاقوامی برادری نے دردناک سبق سیکھے ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس قسم کے مسائل کا بہترین حل اقوامِ متحدہ ہی کے ذریعے نکل سکتا ہے۔

جنوری میں عراق میں ہونے والے انتخابات پر بات کرتے ہوئے کوفی عنان نے کہا کہ اگر وہاں سکیورٹی کی صورتِ حال وہی رہی جو آج ہے تو قابلِ اعتماد انتخاب ہونا ممکن نہ ہوگا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد