BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 September, 2004, 06:31 GMT 11:31 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
25لاکھ افراد کو انخلاء کی ہدایت
 
فلوریڈا میں خوراک کی کمی واقعہ ہو گئی ہے۔
فلوریڈا میں خوراک کی کمی واقعہ ہو گئی ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ’فرانسیس‘ کے باعث پچیس لاکھ افراد کو گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سمندری طوفان نے کئی بہامس سمیت کئی جزائر کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے اور اب یہ تیزی سے فلوریڈا کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ سمندری طوفان ہفتے کے روز کسی وقت فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سمندری طوفان کی رفتار میں کچھ کمی واقعہ ہوئی ہے لیکن ساحل تک پہنچنے میں اس کی رفتار دوبارہ تیز ہوسکتی ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ طوفان کی رفتار کم ہوجانے سے زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی تاریخ میں آنے والے یہ شدید ترین طوفان ہے

میامی سے بی بی سی کے نامہ نگار ڈینیل لیک نے اطلاع دی ہے کہ سمندری طوفان کی ہوائیں جس قطر میں چل رہی ہیں وہ پوری ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

فلوریڈا کے گورنر جیب بش نے ریاست میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے لوگوں کو ہوواں کی کم رفتار کی وجہ سے مطمئن نہیں ہو جانا چاہیے اور پوری احتیاطی تدابیر کر لینی چاہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد