BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 27 August, 2004, 00:27 GMT 05:27 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’دہشتگردی مخالف پابندیاں مؤثر نہیں‘
 
ماہرین کی اس رپورٹ پر پیر کو اقوام متحدہ میں بحث ہوگی
ماہرین کی اس رپورٹ پر پیر کو اقوام متحدہ میں بحث ہوگی
اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک کمیٹی کے مطابق عالمی دہشت گرد گروہوں کے خلاف سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی جانیوالی پابندیاں بہت حد تک مؤثر نہیں ہورہی ہیں۔

القاعدہ تحریک اور سابق طالبان کی کارروائیوں کی تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کا دہشت گرد گروہوں کی کارکردگی یا پیسہ اکٹھا کرنے کی حکمت عملی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے۔

ماہرین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ہتھیاروں سے متعلق پابندیوں کا بھی دہشت گرد گروہوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

ماہرین نے گذشتہ مارچ میں میڈرڈ کے چار ٹرینوں میں ہونیوالے دھماکوں کی مثال بھی دی جب شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد مقامی سطح پر جمع کرکے اسے موبائل فون سے اڑا دیا اور لگ بھگ دو سو لوگ مارے گئے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون بہتر بنانے کے طریقوں کو فعال بنائے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کی اس رپوٹ پر پیر کے روز بحث ہوگی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد