BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نشے اور گِلو کا’بانڈ‘
 
بےگھر بچے
لاہور میں بےگھر بچوں کی خاصی بڑی تعداد ہے
بچوں کا ایک ہجوم نشہ آور محلول سے بھری بوتلیں اٹھائے لاہور کی بادشاہی مسجد کے ساتھ جمع ہے۔

یہ بچے خوراک، کپڑے اور ادویات سے بھرے رکشے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہی بچوں کی خواہش کے مطابق رکشے پر سیاہ رنگ میں مسکراتا ہوا چہرہ بنایا گیا ہے اور امدادی تنظیم کا نام ’پروجیکٹ سمائل‘ بھی بچوں کے رضامندی کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پندرہ سالہ سنی ان بچوں کا باس تصور کیا جاتا ہے۔ سنی نے پروجیکٹ سمائل کے کارکن کو بتایا کہ ’میں منشیات کا استعمال ترک کر چکا ہوں۔ البتہ سنی نے اعتراف کیا کہ ’میں صبح سویرے چرس پیتا ہوں لیکن سریش کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔‘

اس بات کی دانستہ کوشش کی جار رہی ہے کہ بچوں کو کسی بھی اخلاقی معیار پر نہ جانچا جائے تاکہ وہ خود کو الگ محسوس نہ کریں اور یہ موقف تجربے کی بنیاد پر ہی اپنایا گیا ہے کیونکہ امدادی تنظیم کے اسی فیصد کارکن ماضی میں خود بھی منشیات کے عادی رہ چکے ہیں۔

سنی: ’لوگ جنسی استحصال کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘

پروجیکٹ سمائیل کے بانیوں میں شامل احمد بخش اعوان کہتے ہیں کہ ایک مسلم مملکت میں منشیات کے استعمال کو عموماً شرمناک تصور کیا جاتا اس لیے نشہ کے عادی ہونے کے حوالے سے ان بچوں کے جذبات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

امدادی تنظیم کے مطابق لاہور میں پانچ ہزار بےگھر بچوں کی پچانوے فیصد تعداد مخصوص محلول سونگھ کر نشہ کرتی ہے جبکہ بہت سے بچے زیادہ خطرناک منشیات بھی استعمال کرتے ہیں۔

جوتوں کے تلوے جوڑنے کی غرض سے استعمال کی جانے والی صمد بانڈ کو سونگھ کر نشہ کرنے کے لیے سب سے سستا محلول تصور کیا جاتا ہے۔

سنی کا کہنا ہے کہ بہت سے بچوں کو تشدد اور جنسی جرائم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

پاکستان میں بےگھر بچے انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں

پروجیکٹ سمائل کا رکشہ چلانے والے ڈاکٹر سعید کہتے ہیں کہ بچے مختلف قسم کی ذہنی پیچیدگیوں اور امراض سے دوچار ہیں جن میں سینے اور پیٹ کے اراض کا سبب صمد بانڈ کا سونگھنا بنتا ہے۔

ڈاکٹر صمد اور ان کے ساتھیوں کو فخر ہے کہ سمائیل کا موبائل یونٹ دس ماہ میں خاصی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

پروجیکٹ سمائیل کے کارکن بےگھر بچوں کے نہ صرف بال اور ناخن کٹواتے ہیں بلکہ عام طور پر انہیں مفت کھانا کھلانے کے علاوہ انہیں صحت مند زندگی گزارنے اور پیسے کمانے کے بارے میں مفید مشورے بھی دیتے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد