BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 June, 2004, 05:53 GMT 10:53 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اوپیک: پیداوار بڑھانے پر غور
 
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا اجلاس آج بیروت میں ہو رہا ہے جس میں خام تیل کی پیداوار میں گیارہ فیصد تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا جا سکے۔

خام تیل کی قیمتوں میں سعودی عرب میں حملوں کے بعد بہت زیادہ اضافہ ہوا لیکن اوپیک کا کہنا ہے کہ رسد میں کمی کے بجائے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

اوپیک کے بعض ارکان جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں پہلے سے ہی کوشش کر رہے ہیں کہ تیل کی پیدوار میں اضافہ کیا جائے۔

ہفتے کو سعودی عرب کے شہر الخبر میں شدت پسندوں کے ایک حملے کے بعد تیل کی قیمت 42.45 بیرل فی ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم بدھ کو سعودی عرب کے اس اعلان کے بعد کہ وہ تیل کی پیداور بڑھائے گا اس قیمت میں 2.37 ڈالر کی کمی ہوئی۔

اوپیک کے دوسرے رکن ممالک نے بھی تیل کی پیداوار بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد