BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 May, 2004, 02:58 GMT 07:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
رفاہ: ’تازہ حملوں میں سات ہلاک‘
 
-
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی غزہ میں رفاہ کے پنا گزین کیمپ پر میزائیلوں سے دو حملے کئے ہیں۔

طبی اہلکاروں کے مطابق ان حملوں میں سات افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی علاقے میں خندقیں کھود کر اس کے ایک حصے کو غزہ سے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوجی گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔

کئی فلسطینی اپنا سازو سامان لیکر وہاں سے جا رہے ہیں کیونکہ ان کو اندیشہ ہے کہ اسرائیل کیمپ کے جنوبی حصے پر قبضہ کرنے کے لئے مزید گھروں کو مسمار کرے گا۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی افواج اور فلسطینی شدت پسندوں کے درمیان لڑائی کے بعد درجنوں گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تباہی کو بند کر دے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد