BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 May, 2004, 09:21 GMT 14:21 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
رمز فیلڈ ابو غریب جیل کے دورے پر
 
ایذا رسانی کی تصاویر کی اشاعت کے بعد امریکی وزیر دفاع تنقید کی زد میں
امریکی وزیر دفاع رمزفیلڈ نے عراقی قیدیوں پر ٹارچر کے لئے بدنام ابوغریب جیل کا دورہ کیا ہے۔

ابوغریب جیل میں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رمزفیلڈ نے کہا کہ (قیدیوں سے بدسلوکی) کے بارے میں انکشافات سے امریکی ساکھ کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔

لیکن، انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیدیوں پر ٹارچر کے ذمہ دار عناصر کو سخت سزا دی جائے گی۔

اس سے پہلے امریکی وزیر دفاع ڈونالڈ رمزفیلڈ عراق کے دورے پر اچانک بغداد پہنچےتھے۔ ان کے ہمراہ امریکی افواج کے سربراہ جنرل رچرڈ مائیرز بھی گئے ہیں۔

ان کے بغداد ائیرپورٹ پہنچنے کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ عراقی دارالحکومت پہنچنے کے فوری بعد انہوں نے اعلیٰ امریکی فوجی قیادت سے ملاقات کی۔

وزیر دفاع رمزفیلڈ اپنا یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہے ہیں جب ابوغریب جیل میں قید عراقیوں پر ٹارچر کی تصاویر کی اشاعت کے بعد امریکی فوج کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس دورے کا مقصد عراقی قیدیوں کو ایذا پہنچانے کی تصاویر کی اشاعت پر عالمی ردعمل کے تناظر میں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ادھر عراق سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں اور مزاحم رہنما مقتدٰی الصدر کے حامیوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔

کم سے کم دو عراقی ہلاک اور چھ اس وقت زخمی ہوگئے جب الصدر کی ملیشیا نے ایک مقامی پولیس سٹیشن پر قبضہ کر لیا اور وہاں موجود سپاہیوں سے اسلحہ چھین لیا جس پر امریکی ٹینک نجف میں داخل ہوگئے۔

امریکی کمانڈروں نے کہا ہے کہ امریکی فوجی شہر کے وسط میں واقع روضۂ علی کے قریب جانے سے اجتناب برتیں گے۔

کربلا سے بھی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد