BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
”ممنوعہ ویب سائٹسں کھولیں"
 
امریکہ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو وہ تمام ویب سائٹس دوبارہ کھول دینی چاہئیں جو گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند کر دی گئی تھیں ۔

گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکی حکام نے تقریباً 36 سائٹس اور 600 سے زائد پبلک ڈیٹا بیس بند کر دئے تھے۔

لیکن رینڈ کارپوریشن نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ ٹھکانوں مثلاً ہوائی اڈوں ، بجلی کے کارخانوں اور دوسرے اہم مقامات کی تفصیلات دوسری جگہ دستیاب ہیں۔

گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد انٹرنیٹ پر کھلے عام معلومات کی فراہمی کے بارے میں بحث چھڑ گئی تھی۔ان حملوں کے بعد انٹرنیٹ سے غائب ہونے والی معلومات میں خطرناک کیمیکلز سے متعلق معلومات بھی تھیں۔

ریسرچ کرنے والوں نے تقریباً سات ہزار وفاقی ویب صفحات کا جائزہ لیا اور نتیجہ نکالا ہے کہ ان میں سے کسی میں بھی ایسی معلومات نہیں جو کسی بھی دہشت گرد کے لئے اہم ہوں۔

زیادہ تر مواد یا اعدادو شمار نصابی کتابوں ، غیر سرکاری ویب سائٹس اور ریسرچ کی کتابوں میں مل سکتا ہے ۔

بظاہر رپورٹ میں ان لوگوں کی حمایت کی گئی جو بش انتظامیہ پر الزام لگاتے ہیں کہ دہشت گردی کے خطروں کے سبب بہت سخت کارروائی کر رہی ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد