BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 May, 2004, 19:52 GMT 00:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایتھنز گرمائی اولمپکس کی تیاری
 
ایتھنس ولمپک کھیل کے لیے تیار
اولمپک کھیلوں کی شروعات میں سو سے کم دن رہ گئے ہیں
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ٹی (آئی او سی) نے گیونان کے شہر ایتھنز میں اولمپک کے موسمِ گرما کے کھیلوں کے انعقاد کے لیے سبز اشارہ دے دیا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ ڈینس اوسوالڈ نے کہا „پہلے ہمیں خدشہ تھا کہ گرمائی اولمپکس کے انعقاد میں شاید کوئی رکاوٹ پیدا ہوجائے لیکن اب ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ تیرہ اگست سے ایتھنز میں یہ اولمپکس ہوسکیں گے اور ہم اس کے لیے تیار ہوں گے‘۔

خیال کیا جاتا تھا کہ ایتھنز میں شاید تعمیراتی کاموں اور دوسرے انتظامات کی عدم تکمیل کے باعث کھیلوں کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ پیدا ہو جائے۔

’کسی بھی تعمیراتی کام میں تاخیر کا کوئی خدشہ نہیں‘ انہوں نے کہا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ایتھنز میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے بارے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایتھنز پہنچ چکی ہے اور جمعرات سے انتظامات کا جائزہ لے شروع کرے گی۔

بدھ کو کمیٹی کے ارکان نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کیا اور ایتھنز کی انتظامیہ کو گرمائی اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کا شرف حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

جائزہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایتھنز تعمیراتی کاموں کی بجائے اب عملی انتظامات کے مرحلے میں ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد