BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 May, 2004, 06:00 GMT 11:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
امریکی وزیر پر استعفٰی کے لیے دباؤ
 
ابو غریب جیل کا اندرونی منظر
عراقی قیدیوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں زیادتی کی نئی تصاویر شائع ہونے کے بعد وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیردفاع نے جس طرح اس سارے معاملے کو نبٹایا ہے اس سے صدر بش خاصے ناخوش ہیں۔

تازہ ترین شائع ہونے والی تصاویر میں ایک ایسے برہنہ قیدی کو دکھایا گیا ہے جسے ایک خاتون ایک پٹے سے گھسیٹ رہی ہے۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے جسٹن ویب کے مطابق اس بات کا امکان موجود ہے کہ امریکی وزیر دفاع کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا جائے۔

ڈونلڈ رمزفیلد کو جمعہ کو امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف بیان کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ شائع ہونے والی تازہ ترین کچھ تصاویر جعلی ہوں لیکن رپورٹر کرسچن ڈیونپورٹ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ تصاویر اصل ہیں۔

ڈیونپورٹ کے مطابق یہ تصاویر سن دو ہزار تین کے وسط میں اتاری گئی تھیں اور ان کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں عراق میں امریکیوں فوجیوں کی زندگی کے بارے میں بھی کچھ تصاویر شامل ہیں۔

دریں اثناء بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ کئی بار امریکہ سے بغداد جیل میں ’اصلاحی اقدامات‘ کرنے کے لئے کہہ چکی ہے۔

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی جو عراق میں جیلوں کا دورہ کرتی رہتی ہے نے اس سے قبل ان کی صورتحال پر کھلے عام تبصرے سے انکار کیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد