BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 15:47 GMT 20:47 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ہم شرمندہ ہیں: جنرل مِلر
 
امریکہ
امریکی فوجی مظالم کا شکار عراقی قیدی
عراق میں فوجی جیلوں کے امریکی انچارج نے عراقی قیدیوں سے بد سلوکی پر معافی مانگنے کی پیشکش کی ہے۔

جنرل جیفری ملِر نے کہا کہ وہ عراقی عوام سے بذات خود اسکی فوج کی جانب سے کی گئی ذیادتیوں کی معافی مانگنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے چند فوجی ایسی کارروائیوں میں ملوث تھے جنہوں نے امریکی قیادت میں کام کرنے والی ابو غریب کی جیل میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی اور غیر قانونی سلوک کرنے کی کوشش کی ۔

جنرل ملِر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریڈ کراس سے اپیل کی ہے کہ وہ باقاعدہ یہاں جیل میں اپنا دفتر قائم کرے۔

جنرل ملِر کی جانب سے یہ تفصیلی بیان ابو غریب کی جیل کے باہر کئی سو عراقی مظاہرین کے احتجاج کے بعد سامنے آیا۔

ابو غریب کی جیل میں ہی امریکی فوج کے عراقیوں پر مظالم کی تصویریں کھینچی گئی تھیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد