BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 April, 2004, 11:56 GMT 16:56 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق میں دس امریکی فوجی ہلاک
 
امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات کو بغداد کے جنوب میں کار بم حملے میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ محمدیہ قصبہ میں مقامی وقت کے مطابق دن کے ساڑھ گیارہ بجے پیش آیا۔

جبکہ دو اور واقعات میں دو مزید امریکی فوجی مارے گئے۔

اپریل میں اب تک ایک سو بیس سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔اور عراق پر امریکی قبضے کے بعد کسی ایک مہینے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

محمدیہ کے قصبہ میں کار بم دھماکہ اس وقت ہوا جب اس کے قریب سے امریکی فوجی گزر رہے تھے۔

دوسرے مارے جانے والے دو فوجیوں میں سے کو بغداد کے مشرق میں ایک راکٹ آکر لگا جبکہ دوسرا امریکی فوجی بغداد کے شمال میں اس وقت ہلاک ہوا جب امریکی فوجیوں کا قافلہ بقوبہ سے گزر رہا تھا اور سڑک کے کنارے نصب بم کی زد میں آگیا۔

گزشہ روز بصرہ میں ایک غیرملکی شہری کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ خیال ہے کہ اس کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد