BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 April, 2004, 20:17 GMT 01:17 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
طالبان کو انتخابات کی دعوت
 
صدر حامدکرزئی
صدر حامدکرزئی کا ایک انداز
افغانستان کے صدر حامدکرزئی نے معزول حکمراں طالبان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو افغانستان کی تعمیرِنو اور آئندہ کچھ عرصے کے دوران ہونے والے قومی انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔

حامد کرزئی نے اپنی تمام شرائط میں نرمی کرتے ہوئے صرف ان ایک سو پچاس فوجی اہلکاروں کو مجرم قرار دیا ہے جن کا تعلق القاعدہ سے پایا جاتا ہے۔

انھوں نے قندھار میں خطاب کرتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں کا ذمہ دار القاعدہ کو ٹھہرایا ہے۔

صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت گذشتہ چند مہینوں سے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند عناصر سے مذاکرات کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے قندھار میں ایک آدمی کو ایک بم سمیت گرفتار کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس کا ارادہ اس وقت حملہ کرنا تھا جب صدر حامد کرزئی کا قافلہ وہاں سے گزرنے والا تھا۔

حامد کرزئی کے دورہ قندھار کے دوران پولیس کو انتہائی چوکنا رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد