BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 19 April, 2004, 16:12 GMT 21:12 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
برطانیہ میں دس گرفتار
 
انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت برطانیہ کے مختلف شہروں میں مارے جانے والے چھاپوں کے میں دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں دہشت گردی پر مامور کرنے، تیاری اور اکسانے کے الزامات کے تحت عمل میں آئی ہیں۔

سوموار کو مارے جانے والے ان چھاپوں میں گریٹر مانچسٹر، سٹیدرڈشر، ویسٹ مڈل لینڈ اور یارک شر پولیس کے ارکان نے حصہ لیا۔

چھاپوں کے دوران مانچسٹر کے قریب تین عمارتوں کو محاصرے میں لیا گیا اور ماہرین ان عمارتوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

جن تین عمارتوں کا محاصرہ کیا گیا ان میں اے کے کمپیوٹرز، ڈولفن ٹیک اووے اور اپّر بروک اسٹریٹ پر واقع فنکی فونز کی زیر استعمال عمارتیں شامل ہیں۔

یہ تینوں عمارتیں تین تین منزلہ ہیں اور ان کی بالائی منزلوں کو فیلٹس میں تبدیل کیا گیا ہے۔

حفاظتی لباسوں میں ملبوس افسران جب ’ٹیک اووے‘ کے لیے مخصوص دکان میں داخل ہوئے تو دو افسران عمات کے عقبی زینوں پر پہرہ دے رہے تھے جب کہ چار افسر بیرونی حصے کا محاصرہ کیے ہوئے تھے۔

اس کارروائی کے دوران دکان کے سامنے سے گزرنے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں کی گئی۔

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ان دس افراد کو کہاں سے گرفتار کیا گیا اور اب کہاں رکھا گیا ہے۔

اس کارروائی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے انسداد دہشت گردی سکواڈ بھی شامل نہیں تھا۔

ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں مفادِ عامہ کا احترام عزیز ہے تاہم اس مرحلے پر مزید معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔‘

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد