BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 March, 2004, 19:37 GMT 00:37 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’ مشرف حکومت کا تختہ الٹ دو‘
 
ظواہری
ظواہری اور اسامہ بن لادن کی ایک تصویر
القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ایمن الظواہری نے ایک نئی ٹیپ کے ذریعے جاری کیے جانے والے بیان میں پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔

اس صوتی ٹیپ میں جو بین العرب مواصلاتی چینل الجزیرہ سے نشر کی گئی ہے ایمن الظواہری نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کو ایک غدار قرار دیا ہے۔

ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی کہ اس ٹیپ میں سنائی دینے والی آواز ایمن الظواہری ہی کی ہے یا نہیں۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ آواز ایمن الظواہری سے ملتی جُلتی ہے۔

ٹیپ میں پاکستانی صدر کے بارے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنرل مشرف کی حکومت امریکیوں کے لیے کام کر رہی ہے اور جو افغانستان میں اسلامی مزاحمت کے پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔

ظواہری
ظواہری اور اسامہ بن لادن

واضح رہے کہ پاکستان حکومت نے ایک ماہ قبل افغانستان کی سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی اور جنوبی وزیرستان کے علاقے میں مبینہ طور پر القاعدہ کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی ہے۔
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد