BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 March, 2004, 02:32 GMT 07:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
گوانتا نامو سے مزید چھبیس قیدی رہا
 
گوانتا نامو بے
اب تک گوانتا نامو بے میں زیر حراست ایک سو انیس افراد کو رہا کیا جا چکا ہے
امریکہ کا کہنا ہے کہ کیوبا کے حراستی کیمپ گوانتا نامو بے میں زیر حراست مزید چھبیس افراد کو رہا کیا جارہا ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں تیئس افغان اور تین پاکستانی ہیں ۔ اس طرح ایک سو انیس قیدیوں کو رہائی مل گئ ہے۔ چھ سو دس افراد اب بھی زیر حراست ہیں ۔

اب تک کُل ملاکر ایک سو انیس کو رہائی دی گئی ہے اور بارہ کو بقول محکمۂ دفاع مزید حراست کے لۓ منتقل کردیا گیا ہے۔ چار کو سعودی عرب، ایک کو اسپین، اور سات کو روسی حکومت کے حوالے کیا گیا۔

پینٹیگون کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی اور منتقلی کا انحصار کئ باتوں پر ہوتا ہے۔ یعنی کیا ان سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں یا وہ امریکہ کے لۓ مزید خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

لیکن پینٹیگون نے تسلیم کیا ہے کہ بہت سے قیدیوں کو مقدمے کے بغیرغیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ جنگ کے بین الاقوامی قانون کے تحت یہ جائز ہے۔ پینٹیگون کے حکام کہتے ہیں کہ قیدیوں کے ساتھ مناسب سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حال میں رہا ہونے والے برطانوی قیدیوں نے بد سلوکی کے جو الزامات لگاۓ ہیں وہ جھوٹ اور افتراع ہیں ۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد