BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 01 March, 2004, 10:11 GMT 15:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سیاسی پناہ کی تجاویز، بچوں کو خطرہ
 
برطانیہ میں سیاسی پناہ دینے کے قانون پر غور جاری ہے
برطانیہ میں سماجی کارکنوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حکومت سیاسی پناہ کے طالب افراد کی امداد بند کرنے کا منصوبہ منظوری کرتی ہے تو خدشہ ہے کہ ان کے بچے بے یار و مددگار ہو جائیں گے۔

سماجی کارکنوں کی برٹش ایسوسی ایشن اور پناہ گزیں بچوں کی تنظیم نے سیاسی پناہ کے حصول سے متعلق اس بِل کو ’خطرناک اور غیر اخلاقی‘ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بِل کی منظوری کی صورت میں ایسے والدین، جو اپنے بچوں کی بنا پر واپس نہیں جائیں گے، وہ کسی قسم کی مدد کا تقاضا کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

اس لئے سماجی کارکنوں کی تنظیموں نے وزراء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بِل کی شق نمبر سات میں وضع کردہ تجاویز خارج کر دیں۔

’دی اسائلم اینڈ امیگریشن بِل‘ سے متعلق تجاویز پیر کو دارالعوام میں پیش کی جائیں گی۔

تنظیم کے ڈائریکٹر ایئن جانسن نے کہا ہے کہ اس اقدام کے باعث متعدد بچوں کا مشکلات و مسائل سے دوچار ہونے کا امکان بہت بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شق نمبر سات سماجی کارکنوں کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔

پناہ گزین بچوں کی تنظیم میں این سی ایچ، سیو دی چلڈرن اور چلڈرنز سوسائٹی جیسی امدادی تنظیمیں شامل ہیں۔ این سی ایچ کے مکلوسکی کے مطابق یہ ایک افسوسناک بات ہے کہ حکومت بچوں کو محروم کرنے کی تجویز پیش کر رہی ہے۔

تاہم امیگریشن کے حکام نے امدادی تنظیموں کے اس موقف کی تائید نہیں کی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد