BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 February, 2004, 07:44 GMT 12:44 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مذاکرات کامیاب رہے: امریکہ
 
بیجنگ میں ہونے والے ان مذاکرات میں چھ ممالک شریک ہیں
امریکہ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے متعلق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کو ’انتہائی کامیاب‘ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات ان کی توقع سے بڑھ کر ہیں۔

تاہم چین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات امریکہ اور شمالی کوریا میں شدید اختلافات کی وجہ سے بغیر کسی مفاہت پر پہنچے ختم ہوگئے ہیں۔

چھ ملکوں پر مشتمل یہ مذاکرات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہو رہے تھے اور ان میں سنیچر تک توسیع کر دی گئی تھی جس کے بعد توقع تھی کہ دوپہر تک کوئی مشترکہ اعلامیہ سامنے آ جائے گا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا آخری لمحات میں اعلامیہ کے متن پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہا تھا۔

بیجنگ میں بی بی سی کے نامہ نگار چارلس سکینلون کا کہنا ہے کہ چین کی کوشش ہے کہ مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نکلے۔ چین چھ ماہ سے ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بیان کے مسودہ میں اپریل سے پہلے مذاکرات کے ایک اور دور کا ذکر کیا گیا ہے۔

ان مذاکرات میں شمالی کوریا، جنوبی کوریا، امریکہ، چین، روس اور جاپان حصہ لے رہے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
بیرونی لِنک
 
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد