BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 February, 2004, 12:39 GMT 17:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’سگِ اول‘ چل بسا
 
سپاٹ پندرہ برس سے بش خاندان کے ہمراہ تھی
امریکہ کے صدر جارج بش اپنی ایک کتیا کے مر جانے پر سوگوار ہیں۔ اس کتیا کا نام سپاٹ تھا۔

اولڈ انگلش سپرنگر سپینیئل نسل کی یہ چودہ برس کی کتیا فالج کے پے در پے حملوں سے دوچار ہوئی جس کے بعد اسے زہر کا ٹیکہ دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔

سپاٹ ان دو کتوں میں سے ایک تھی جنہوں نے سن دو ہزار دو میں صدر بش کے بےہوش ہونے کا منظر دیکھا تھا۔

سپاٹ انیس سو نواسی میں وائٹ ہاؤس ہی میں پیدا ہوئی جب صدر جارج بش کے والد امریکی صدر تھے۔ یوں وائٹ ہاؤس سپاٹ کا آبائی گھر تھا۔

سپاٹ نے بڑے بش اور ان کی اہلیہ کی معروف کتیا مِلی کے ہاں جنم لیا تھا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جارج بش، ان کے والد اور تمام بش خاندان سپاٹ کی موت پر انتہائی رنجیدہ ہے۔

ٹی وی پر دکھائی جانے والی جھلکیوں میں سپاٹ اور بارنی ( ایک اور کتا) صدر بش کی دوروں سے وائٹ ہاؤس واپسی پر عموماً ان کا استقبال کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔

ان دونوں کتوں کو صدر بش اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ کئی بار کیمپ ڈیوڈ جانے کا شرف بھی حاصل رہا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد