BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 February, 2004, 11:47 GMT 16:47 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق:ایک سال تک انتخابات مُشکل؟
 
عراقی شہری
عراق میں امریکی منتظم پال بریمر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملک میں اگلے بارہ سے پندرہ ماہ تک انتخابات کرانا ممکن نہیں۔

عربی ٹی وی چینل العربیہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے ترجمے کے مطابق پال بریمر نے کہا ہے کہ عراق میں انتخابات کے انعقاد میں بہت سے رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں انتخابی قوانین نہیں ہیں، حلقہ بندیاں ہونے والی ہیں اور ووٹروں کی فہرستیں بھی تیار ہونا باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں کافی عرصے سے کوئی قابل اعتبار مردم شماری بھی نہیں ہوئی۔

پال بریمیر سے منسوب یہ بیان عراق میں انتخابات کے انعقاد کے امکان کا جائزہ لینے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کے دورے کے بعد ان کی طرف سے اس موضوع پر پہلا تبصرہ ہے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا تھا کہ جون میں عراقیوں کو اقتدار کی منتقلی سے پہلے انتخابات کرنا ناممکن ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد