BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 February, 2004, 04:20 GMT 09:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
امریکی طالبان کو دو سال قید
 
اجامہ ویب سائٹ پر لوگوں کو جہاد میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے تھے
امریکہ میں سیٹل میں ایک عدالت نے طالبان حکومت کی مدد کا اعتراف کرنے والے نومسلم ’امریکی طالبان‘جیمز اوجامہ کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

امریکی ریاست سیٹل میں سزا پانے والے جیمز اوجامہ کو جن کی عمر اڑتیس برس ہے سن دو ہزار دو میں امریکہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر دو الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں سے ایک یہ تھا کہ وہ امریکہ میں دہشت گردی کی تربیت کے لئے کیمپ قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

تاہم گزشتہ برس دہشت گردی کے خلاف حکومت کی مدد کرنے کے عہد کے بعد ان پر سے الزامات اٹھا لیے گئے تھے۔ تاہم ان پر صرف طالبان سے تعاون کرنے کا الزام برقرار رکھا گیا۔

توقع ہے کہ اس سال موسم گرما کے آغاز پر انہیں رہائی مل جائے گی کیونکہ وہ اپنی سزا کا پیشر حصہ پہلے ہی کاٹ چکے ہیں۔

جج کے سامنے انہوں نے مستقبل میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا عہد کیا۔

عبدالرحمان احمد
احمد پہلے غیر ملکی ہیں جنہیں ان کی حکومت کے سپرد کیا گیا ہے

وہ ڈینور میں پیدا ہوئے تھے اور نوّے کی دہائی کے اوائل میں اسلام قبول کرلیا تھا۔ ستانوے میں انہوں نے کچھ وقت لندن میں گزارا جہاں متنازعہ عالم ابو حمزہ المصری سے ان کی دوستی ہوگئی۔

ادھر امریکی حکام نے گوانتانامو بے میں قید سپین کے ایک شہری کو وہاں کی حکومت کے حوالے کر دیا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ انتیس سالہ عبدالرحمان احمد کو سن دو ہزار ایک میں افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سپین کی حکومت کا کہنا ہے کہ احمد سپین میں القاعدہ کا حلقہ ترتیب دے رہے تھے۔

احمد خلیج گوانتانامو کے پہلے اسیر ہیں جنہیں مقدمہ چلانے کی غرض سے ان کی حکومت کے حوالے کیا گیا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد