BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 February, 2004, 17:13 GMT 22:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بالی وڈ کو برطانیہ کی ترغیب
 
اشوریا
برطانوی حکومت کی مدد سے بھارتی فلمی صنعتکاروں کو لیسٹرمیں فلم سازی کرنے کی ترغیب دینے کے لیے تین کروڑ تیس لاکھ پاونڈ کی ایک سکیم کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

اس نئی سکیم کے تحت بھارت فلمی صنعت بالی وڈ کے ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو انگلینڈ میں فلمیں بنانے پر ٹیکس میں چھوٹ بھی دی جائے گی۔

لیسٹر میں فلم سازی کے لیے سب سے بڑی کشش وہاں رہنے والی بھارت نژاد لوگوں کی آبادی ہے جو کہ شہر کی کل آبادی کا پچس فیصد ہے۔

انگلینڈ میں ہندی فلموں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے

اس سکیم کا افتتاح برطانوی صنعت اور تجارت کی وزیر پٹریشیا ہیوٹ کریں گی اور اس کو لیسٹر کی سٹی کونسل کا تعاون بھی حاصل ہے۔

اس سکیم کے تحت سرمایہ لگانے والوں کو خصوصی ٹیکس مراعات بھی دی جائیں گی اور اس سے برطانیہ میں فلم سازی کی صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

بھارتی فلم ساز بھی انگلیڈ میں فلم سازی کرنا چاہتے

ایک بھارتی فلم ساز نے کہا کہ بلاشبہ انھیں ایک ایسی جگہ چاہیے تھی جہاں ہندی بولنے والے رہتے ہوں اور وہ فلموں میں ایکسٹرا کے طور پر کام کر سکیں۔

برطانیہ میں اس سے پہلے بھی ہندی فلمیں بنتی رہی ہیں جن میں ’کبھی خوشی کبھی غم ‘ جیسی مشہور فلم بھی شامل تھی لیکن بڑے پیمانے پر ہندی فلمیں بنانے کا یہ پہلا منصوبہ ہے۔

بھارتی فلم کے ایک اداکار دیپک مجیٹھیا نے بی بی سی کو بتایا کہ بالی وڈ کے ہدایت کار انگلینڈ میں خوبصورت مقامات کی وجہ سے یہاں فلمیں بنانے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں لوگ بالی وڈ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ دنیا بھر میں فلمیں بنانے کی سب سے بڑی صنعت ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد