BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 February, 2004, 17:44 GMT 22:44 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سری لنکا: پارلیمان تحلیل
 
وزیراعظم سے ان کے تعلقات سخت اختلاف کا شکار ہو چکے تھے
سری لنکا میں صدر چندریکا کماراتنگا نے پارلیمان تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ ملک میں نئے سرے سے انتخابات کرائے جا سکیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اب ملک میں قانون ساز اسمبلی کی دو سو پچپن نشتوں کے لئے نئے انتخابات اپنی مدت سے چار سال پہلے کرائے جائیں گے۔

ملک کے وزیراعظم رنیل وکراماسنگھے اور صدر کماراتنگا کے مابین اسی وقت سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے جب وکراما سنگھے نے دسمبر دو ہزار ایک میں حکومت سنبھالی تھی۔

گزشتہ ماہ جب صدر نے ایک خفیہ تقریب میں اپنی مدت صدارت میں اضافہ کرنے کے لئے کہا تھا تو وزیراعظم نے ان پر مغرور ہونے کا الزام لگایا تھا۔

جبکہ صدر کو اعتراض تھا کہ وزیراعظم تامل باغیوں کو حد سے زیادہ رعایت دے رہے ہیں۔ صدر نے حال ہی میں کابینہ کے تین وزراء کو بھی برطرف کر دیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد