BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 January, 2004, 11:42 GMT 16:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اب تک پانچ سوامریکی ہلاک
تازہ ترین
عراق پر امریکی حملے کے بعد سے اب تک تقریباً پانچ سو امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
 

عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک امریکی بکتربند گاڑی پر بم حملے میں تین امریکی فوجی اور محکمۂ شہری دفاع کے دو عراقی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

جبکہ بغداد سے تیس کلومیٹر دور تاجی کے قصبے میں ایک مشترکہ گشت کے دوران دو اور امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

نئی امریکی ہلاکتوں کے بعد اب عراق میں جنگ کے آغاز سے اب تک مارے جانے والے امریکیوں کی تعداد پانچ سو تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑی پر پھینکے جانے والے بم سے گاڑی میں آگ لگ گئے۔ جبکہ دوسرے ذرائع کا کہنا ہے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک ٹرک پر بھی قبضہ کرکے تین عراقیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹرک سے بم بنانے کا مواد برآمد ہوا ہے۔

عراق پر امریکی حملے کے بعد سے اب تک پانچ سو کے لگ بھگ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد