BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سوچی کی رہائی کے لئے مہم
 
suu, khi
برما کی جمہوریت نواز رہنما آن سانگ سوچی کئی ماہ سے گرفتار ہیں

انڈونیشیا کے خصوصی ایلچی نے، جو برما کی جمہوریت نواز رہنما آن سانگ سوچی کی رہائی کے لئے برما کے دورے پر ہیں، وزیراعظم جنرل کھن نائیونٹ سے ملاقات کی ہے۔

انڈونیشیا کے خصوصی ایلچی علی العطس اور سابق وزیر خارجہ العطس نے جنرل کھن سے ان کے صدر دفتر میں ملاقات کی اور انہیں انڈونیشیا کی صدر میگاوتی سوکارنو پتری کا ایک خط پیش کیا۔

علی العطس یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کررہے ہیں جب اگلے ماہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم ایسو سی ایشن آف ساؤتھ ایشیئن نیشنز (آسیان) کا اجلاس ہونے والا ہے اور توقع ہے کہ جنرل کھن نائیونٹ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آسیان کی سربراہی اس وقت انڈونیشیا کے پاس ہے۔ انڈونیشیا کی کوشش ہے کہ آسیان کے اجلاس سے قبل برما کے فوجی حکمراں، جمہوریت نواز رہنما آن سانگ سوچی کو رہا کرنے پر رضامند ہوجائیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد