بریکنگ, پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اسرائیلی حملے میں مارے گئے: ایرانی سرکاری میڈیا

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ جوہری توانائی کی تنظیم کے سابق سربراہ فریدون عباسی بھی اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب اسلامی کا قیام 1979 میں ایرانی انقلاب کے بعد نئے اسلامی نظام کے دفاع کے لیے عمل میں آیا تھا۔
پاسداران انقلاب اسلامی کی اپنی زمینی، بحری اور فضائی افواج ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 90 ہزار اہلکار ہیں۔ پاسداران انقلاب ایران کے بلیسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی بھی نگرانی کرتا ہے۔
