BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 July, 2004, 16:13 GMT 21:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اردو میں انگریزی سیکھیں
 
یوں تو کسی بھی فلم، سٹیج شو، یا ٹیلی وژن پروگرام کی دوبارہ نمائش کے موقع پر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ پیشکش ’پبلک کے پُر زور اصرار پر‘ ہو رہی ہے لیکن انگریزی تدریس کا پروگرام پھر سے شروع کرنے کی واقعی اتنی فرمائشیں موصول ہوئی ہیں کہ اسے صحیح معنوں میں پبلک کا پُر زور اصرار کہا جا سکتا ہے۔

ہمارے جو سامعین ریڈیو کے ذریعے انگریزی سیکھتے رہے ہیں ان میں سے اکثر کا مطالبہ تھا کہ ریڈیو پر سنے ہوئے الفاظ کو تحریری شکل میں دیکھنے کا بھی کوئی انتظام ہونا چاہیئے۔

اس مقصد کے لئے ہم اپنے سامعین کو مطبوعہ مواد ڈاک کے ذریعے بھیجتے رہے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ یہ کوئی بہت اطمینان بخش طریقہ نہیں ہے۔

اب ہماری آن لائن سروس نے یہ اہتمام کیا ہے کہ انگریزی تدریس کا سمعی اور بصری مواد ایک ہی صفحے پر یک جا ہو جائے۔ چنانچہ آپ انگریزی کی جو عبارت سکرین پر پڑھیں گے، آڈیو کا بٹن دبا کر اسے سن بھی سکیں گے۔

انگریزی سکھانے کے یہ نئے پروگرام ان لوگوں کے لئے ہیں جو پہلے سے کچھ انگریزی جانتے ہوں اور اب اس زبان میں اپنی استعداد بڑھانا چاہتے ہوں۔

اس تدریسی پروگرام کا آغاز ایسے اسباق سے ہو رہا ہے جن کا مسلسل مطالعہ آپکو انگریزی خبروں کے بلیٹن سننے اور سمجھنے کے قابل بنا دے گا۔

اسی طرح آپ انگریزی اخبار میں کم از کم حالاتِ حاضرہ کا حصّہ پڑھنے اور سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔

So, enjoy learning English at bbcurdu.com

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد