BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 January, 2009, 11:51 GMT 16:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’پاکستانی ریاست ملوث نہیں‘
 

 
 
ڈیوڈ ملی بینڈ
ممبئی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے: ملی بینڈ
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان کی ریاست ملوث نہیں تھی لیکن حملہ آوروں کے ٹھکانے پاکستان میں ہی تھے اور ان کے خلاف کارروائی کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

ڈیوڈ ملی بینڈ ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ دلی میں اپنے ہم منصب پرنب مکھرجی سے بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی بینڈ نے کہا کہ ’یہ بات اہم ہے کہ میں اس بات کو یہاں دوہراؤں کہ ممبئی حملوں میں پاکستان ریاست کا ہاتھ نہیں تھا۔‘

انہوں نے کہا جو بات اہم ہے وہ یہ کہ پاکستان کا لشکر طیبہ تنظیم کی طرف رویہ کیا ہے۔ ’ ممبئی حملوں میں واضح طور پر لشکر طیبہ ملوث تھی اس لیے پاکستان کی پوری انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنظیم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔‘

ذمہ داری
 ممبئی حملوں میں واضح طور پر لشکر طیبہ ملوث تھی۔ اس لیے پاکستان اور پاکستان کی پوری انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنظیم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔
 
ڈیوڈ ملی بینڈ

برطانوی وزیر خارجہ نے ممبئی حملوں کے ملزموں کے خلاف پاکستان میں ہی مقدمہ چلانے کی بظاہر حمایت کی۔ انہوں نے کہا ’ پاکستان میں ایک آزاد عدالتی نظام موجود ہے۔’ 2008 میں پاکستان کے وکلاء اور ججوں نے یہ دکھا دیا تھا کہ وہ کسی خوف اور دباؤ کے آگے نہیں جھکتے۔ اس لیے یہ بات اہم ہے کہ جو ثبوت جمع کیےگئے ہیں ان کی بنیاد پر ممبئی حملے کے سلسلے میں جو بھی افراد گرفتار کیےگئے ہیں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا‘۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے ہندوستان کے اس موقف کو دہرایا کہ ممبئی حملوں کو ہند پاک تعلقات کے نکتہ نظر سے نہیں دکھایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا مقابلہ بین الاقوامی براداری کو اجتماعی طور پر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ’مجھے امید ہے ہم نے پاکستان کو جو ثبوت پیش کیے ہیں وہ ان کی بنیاد پر قدم اٹھائیں گے اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ممبئی حملوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔‘

مکھرجی نےان افراد کو ہندوستان کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا جو مختلف معاملات میں ہندوستان کو مطلوب ہیں جنہوں نےمبینہ طور پر پاکستان میں پناہ لے رکھی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ دلی میں مختلف رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ممبئی جائیں گے جہاں وہ تاج اور اوبرائے ہوٹل میں دہشتگردی کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ممبئی حملوں میں شدت پسندوں نے ان دونوں اہم ہوٹلوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 
 
 ممبئی ڈوسیئر ممبئی ڈوسیئر
’ڈوسیئر ثبوتوں کا دعوی ہے ثبوت نہیں‘
 
 
فائل فوٹو ممبئی ڈوسیئر
پاکستان کو دیئے گئے شواہد کیا ہیں؟
 
 
دہشتگردی، نیا قانون
بنیادی حقوق نظر انداز کرنا کس حد تک جائز ؟
 
 
اجمل امیر قصاب اجمل کا ’اقبالی بیان‘
ممبئی حملوں میں بچ جانے والے ملزم کا بیان
 
 
ممبئی بھارتی خفیہ ایجنسیاں
پورا نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد